ابنا: اطلاعات کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ نے امل تحریک لبنان کی مرکزی کونسل کے علما اور دانشوروں سے ملاقات میں کہا کہ دشمن مزاحمت و استقامت کے محور اور اسلامی بیداری سے شکست کھا چکے ہیں۔ انہوں نے علاقے میں اسلامی بیداری کی لہر کو اس کے راستے سے ہٹانے اور مزاحمت کو کمزور کرنے کے لیے دشمنوں خاص طور پر امریکہ اور صیہونی حکومت کی کوششوں اور منصوبوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے علاقے اور عالم اسلام میں مذہبی اور قبائلی اختلافات پیدا کرنے کے لیے دشمن کی نئی سازشوں کے بارے میں خبردار کیا۔لبنان کے علما اور دانشوروں کی مرکزی کونسل کے ارکان نے بھی ایران کی جانب سے مزاحمت کی حمایت کرنے پر اس کا شکریہ ادا کیا اور اسلامی ممالک کے علما کے درمیان ملاقاتوں اور تبادلہ خیال پر زور دیا۔
.....
/169